
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے اور عام انتخابات کا اعلان کردیا۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باہر سے پلانٹ کی گئی سازش کو اسپیکر نے آج مسترد کردیا جس پر میں پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں،
پوری قوم پریشان تھی کہ غداری ہورہی تھی، میں انہیں پیغام دے رہا ہوں کہ اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، ہم نے آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کی تجویز بھیج دی ہے۔
Tags: Latest