
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے نالہ لئی کو منحوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی اس پر کام کرنے لگتا ہوں حکومت تبدیل ہو جاتی ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرے سیاست کے 50 سال اس نالہ لئی میں غرق ہو گئے۔انہو ں نے کہا کہ نالہ لئی منحوس ہے، جب بھی اس پر کام کرنے لگتا ہوں حکومت ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔دوسری جانب شیخ رشید نے یہ اعلان بھی کیا کہ عید کے وہ کسی ایک ٹی وی پر بطور اینکر بھی آ سکتے ہیں۔