
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ ق لیگ وزیر اعلیٰ کے انتخابات میں سرپرائز دے گی،گنتی پوری ، چھینہ گروپ،PTI ناراض نون لیگ کے منحرف اراکین ووٹ دیں گے ،انشاءاللہ اسپیکر کے انتخاب سے زیادہ ووٹ لیں گے، جمعہ کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جاندار اور تجربہ کار قیادت ضروری ہے۔ حکومتی اور اپوزیشن کی اراکین اسمبلی کی ایک بڑی تعداد چوہدری پرویز الہی کو ذاتی طور پر پسند کرتی ہے اور انکے ساتھ کام کرکے کمفرٹیبل محسوس کرتی ہے ، مصطفی ملک نے کہا کہ چھینہ گروپ سمیت تمام ناراض اراکین اور ن لیگ کے بعض منحرف اراکین نے ووٹ دینے کی یقین دھانی کرائی ہے ، چوہدری پرویز الہیٰ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ، مسلم لیگی قیادت چاہتی ہے کہ ملک سے عدم استحکام ختم، معیشت بحال ہو، اور عام آدمی کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات ملے