
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں سے 31 کے نتائج مکمل ہوگئے ۔
Remember that sea of people stretching from the Indus to Islamabad on 27 March for Imran Khan. They've done it again, sweeping the 2nd phase of LG elections in Pakhtunkhwa.
And yes, don't expect many in the mainstream media to give these these the coverage they deserve. It's KP. pic.twitter.com/G8fBbbGOcB— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) April 1, 2022
خیبرپختونخوابلدیاتی انتخاب کے 31 تحصیل کونسل کے میں سے 13 میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے اپنے ایک پیغام میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کو واضح کیا ہے۔خیال رہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔
دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع کے65 تحصیلوں میں پولنگ ہوئی۔جن تحصیلوں میں پولنگ ہوئی ان میں اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان بالا، کوہستان زیریں شامل ہیں۔کولائی پالس، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال بالا اور چترال زیریں بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی مبارکباد
پختونخوابلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلےمیں فقیدالمثال کامیابی پروزیراعلیٰ @IMMahmoodKhan +اپنی PTIکی ٹیم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔KPکےعوام نے بیرونی آقاؤں کےحضوربِکنےوالےغداروں کوپوری شدت سےمستردکیاہے۔یہ تمام غداروں کیلئےایک پیشگی تنبیہ ہےکہ انکےحلقوں میں انکےساتھ ہونےکیاوالاہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 1, 2022
وزیراعظم نے پختونخوابلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فقیدالمثال کامیابی پروزیراعلی محمود خان کو اور اپنی ٹیم کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے عوام نے بیرونی آقاوں کے حضور بکنے والے غداروں کوپوری شدت سے مستردکیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں محمود خان کی کامیابی کو سراہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ تمام غداروں کیلئے ایک پیشگی تنبیہ ہے کہ انکے حلقوں میں ان کیساتھ ہونے کیاوالاہے۔