PK Press

برازیل: مسافر بس کھائی میں جاگری، 11 افراد ہلاک

برازیل میں مسافر بس پہاڑ سے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور20 زخمی ہو گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، جو کہ ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مزدور تھے۔

 

 

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بس ڈرائیور نے لین چھوڑنے اور الٹنے سے پہلے اپنی سمت کھو دی تھی۔حادثے کے وقت بارش ہو رہی تھی، اس کے علاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں حادثہ پیش آیا وہاں ایک خطرناک موڑ تھا۔ جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ امدادی کارکن زخمیوں کو بچانے کے لیے کام کر رہے ہیں، جنہیں علاقے کے قرینی اسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ ،سکیورٹی بڑھا دی گئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔