PK Press

بادشاہ ایک ہے جس کا نام بابر اعظم ہے

قومی ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دے دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے گزشتہ رو ز کے میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم اور امام الحق کی تصاویر شیئر کیں اور بابر کو بادشاہ قرار دیا۔شاداب نے بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ضروری بات وہ یہ کہ بادشاہ ایک ہے اور وہ بابر ہے۔

 

 

شاداب نے ٹوئٹ میں ٹیم کی کوشش اور فاسٹ بولرزکو بہترین کھیل پیش کرنے پر بھی سراہا۔انہوں نے لکھا کہ فخر زمان نے اچھا آغاز کیا جب کہ افتخار اور خوشدل نے پرسکون انداز میں میچ کو ختم کیا۔شاداب نے شائقین کو امید دلائی یقین رکھیں ہم بحیثیت ٹیم سخت محنت کریں گے۔بابر اور امام کی سنچریاں کام کرگئیں،

 

پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا، سیریز برابریاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی تھی۔آسٹریلیا کا 349 رنز کا ہدف پاکستان نے 49 اوورز میں4 وکٹوں پر حاصل کیا تھا، کپتان بابر اعظم 114 جب کہ امام الحق 106 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم نے کتنے ریکارڈز اپنے نام کیے؟

https://pkpress.net/2022/03/16/babar-azam-record/

https://www.aaj.tv/urdu/sports

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فحش فلموں کی اداکارہ کوبے رحمی سے قتل کردیا گیا

پڑھنے کے اگلے

شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے وزارت داخلہ کو سکیورٹی کیلئے خط لکھا دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔