PK Press

قومی اسمبلی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد 3اپریل تک ملتوی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کےلئے جمعرات کو ہونےوالا اجلاس چند منٹ کی کارروائی کے بعد حیران کن طور پر تحریک عدم اعتماد پر سات روز کی اتوار3 اپریل کو ختم ہونے والی آئینی مدت تک کردیا ۔جمعرات کو اجلاس کے آغاز پر جب وقفہ سوالات شروع ہوا تو اپوزیشن ارکان سے کہا گیا کہ وہ اپنے سوالات کریں جس پر تمام اپوزیشن ارکان نے اپنے سوالات کرنے کی بجائے عدم اعتماد کی تحریک پر فوری ووٹنگ کا مطالبہ کیا جس پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے سات ،آٹھ ارکان کو سوالات کرنے کا موقع دینے کے بعد اچانک حیران کن طور ر اجلاس کو 3 اپریل دن 11بجے تک ملتوی کردیا جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،نعرے بازی کی اور اسمبلی ہال میں دھرنا دےدیا ۔

 

 

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد آئینی طور پر کم ازکم تین اور زیادہ سے زیادہ سات دن میں ووٹنگ لازمی ہے ،اتوار3 اپریل کو سات روزہ آئینی مدت ختم ہوجائے گی ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

استعفیٰ نہیں دوںگا، تحریک عدم اعتماد کا ڈٹ کا مقابلہ کروں گا،وزیراعظم کا قوم سے خطاب

پڑھنے کے اگلے

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخاب، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔