PK Press

وزارتِ اعلیٰ سے استعفے کے بعد عثمان بزدار کا بیان سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کرانے کے بعد بیان جاری کردیا۔اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفی پیش کردیا ہے، وزارت اعلی کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفی دیاہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلی چھوڑ دوں گا۔

 

 

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی، وزیراعظم میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم کا ساتھ نبھاں گا۔

سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا،کردار تبدیل ہوں گے،،پرویز الٰہی

https://pkpress.net/2022/03/26/pervaiz-elahi-2/

 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلی کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے، وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے، عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اختلافات کی خبریں غلط، خاندان ایک پیج پر ہے،چوہدری شجاعت حسین

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط بھجوانے میں نواز شریف ملوث ہیں،اسد عمر

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔