PK Press

اختلافات کی خبریں غلط، خاندان ایک پیج پر ہے،چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے اور ان فیصلوں کو میری مکمل حمایت حاصل ہے۔چوہدری شجاعت نے سیاسی صورتحال کے تناظر میں خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں۔

 

 

چوہدری شجاعت نے کہا کہ اب تک پارٹی یا گھر میں جو بھی فیصلے ہوئے ہیں وہ میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں اور جو افواہیں چل رہی ہیں یا چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے ،خاص کر پڑھے لکھے لوگ اس بات کوپسند نہیں کرتے ہیں۔

سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، چودھری شجاعت

https://pkpress.net/2022/03/23/pakistan-day-3/

 

چوہدری شجاعت نے کہا کہ غلط قسم کا پروپیگنڈا کرنا اور حقائق کو جوڑ توڑ کر پیش کرنا یا کروانا نہایت نامناسب بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان پچھلے 50 سالوں سے پنجاب ہی میں نہیں بلکہ پاکستان کے تمام اضلاع میں پھیلا ہوا ہے جس میں فیصلے میری رضامندی کے ساتھ کئے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی ایشو پر رائے کو فیصلہ سمجھ کر پراپیگنڈہ نہیں کرنا چاہیے اور اختلافات کا غلط پروپیگنڈا کر کے جو لوگ سیاسی فائدہ اٹھانا چاہپتے ہیں انہیں بڑی مایوسی ہوگی۔

https://www.urdunews.com/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وقت کے یزید کے خلاف آج ہم کھڑے ہیں،بلاول بھٹو

پڑھنے کے اگلے

وزارتِ اعلیٰ سے استعفے کے بعد عثمان بزدار کا بیان سامنے آگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔