PK Press

چین، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کی میز با نی کے لئے تیار

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشرقی چین کے صوبہ آنہوئی کے شہر تونشی میں بدھ اور جمعرات کو افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا تیسرا اجلاس چین کی میزبانی میں منعقد ہو گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے منگل کے روز یومیہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای پاکستان، ایران، روس، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ یا ان کے نمائندوں کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ اجلاس سے امور افغانستان کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد ملے گی، ملک میں استحکام کو فروغ دینے اور افغان عوام کی حمایت کے بارے میں بات چیت ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ ، وزرائے خارجہ اور افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان مذاکرات کی میزبانی بھی کریں گے جس میں انڈونیشیا اور قطر کے وزرائے خارجہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ .
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ اجلاس سے افغان فریق کو ایک کھلے اور جامع سیاسی ڈھانچے کی تعمیر، ایک اعتدال پسند اور مستحکم ملکی اور خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادری سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ افغانستان کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرے اور امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں اقتصادی تعمیر نو کی بنیادی ذمہ داری مؤثر طریقے سے ادا کرے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط بھجوانے میں نواز شریف ملوث ہیں،اسد عمر

پڑھنے کے اگلے

وسیم اکرم کا پلس ورژن مائنس ہوگیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔