PK Press

وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط بھجوانے میں نواز شریف ملوث ہیں،اسد عمر

حکومت نے دھمکی آمیز مراسلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو ملوث قرار دید یا۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور اسد عمر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ یہ مراسلہ تحریک عدم اعتماد آنے سے پہلے کی ہے، اگر ضرورت ہے وزیراعظم یہ دھمکی آمیز خط چیف جسٹس پاکستان کو دکھانے کے لیے تیار ہیں، ابھی یہ مراسلہ سول ملٹری قیادت کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے اور کابینہ میں بھی ہر کسی کو اس خط کا علم نہیں۔اسد عمر نے کہا کہ اس مراسلے میں براہ راست نوازشریف ملوث ہیں جب کہ پی ڈی ایم قیادت بھی اسے لاعلم نہیں،

 

 

مراسلے میں براہ راست عدم اعتماد کا ذکر ہے، مراسلے میں براہ راست پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ذکر ہوا، مراسلے میں دو ٹوک لکھا ہیکہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوئی تو خطرناک نتائج ہوں گے لہذا بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں ملے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ مراسلے میں مزید لکھا کہ اگر عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہ رہیں تو اچھا ہوگا۔اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ یہ مراسلہ چیف جسٹس پاکستان کو دکھانے کی بات ہوئی ہے، چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کے لیے نہیں دکھارہے بلکہ وہ ملک کے بڑے ہیں انہیں اس لیے دکھانے کی بات ہوئی ہے۔

 

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وزارتِ اعلیٰ سے استعفے کے بعد عثمان بزدار کا بیان سامنے آگیا

پڑھنے کے اگلے

چین، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کی میز با نی کے لئے تیار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔