PK Press

وسیم اکرم کا پلس ورژن مائنس ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملکی سیاسی صورت حال میں اپنا نام ٹرینڈنگ میں دیکھ کر حیران ہوئے تھے اور سوال کیا تھا کہ میرے حوالے سے ٹرینڈ کیوں چل رہا ہے؟وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے اس ٹوئٹ پر مختلف تبصرے کیے۔ان تبصرے کرنے والوں میں گلوکار و اداکار فخرِ عالم بھی شامل ہیں جن کا جواب سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔وسیم اکرم کے سوال پر فخرِ عالم نے جواب دیا کہ آپ کا پلس ورژن مائنس ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متعدد بار عثمان بزدار کو بہترین وزیراعلی قرار دیتے ہوئے وسیم اکرم پلس بھی قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ روز جب بزدار کے استعفیٰ سے متعلق خبریں سامنے آئیں تو ٹوئٹر پر وسیم اکرم کا ٹرینڈ چلنے لگا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرے حوالے سے ٹرینڈ کیوں چل رہا ہے؟وسیم اکرم نے اپنے نام سے متعلق ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلنے سے متعلق خوش ہونے کی ایموجیز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مگر کوئی مسئلہ نہیں ہے آپ اس ہیش ٹیگ کو استمال کرتے رہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کی میز با نی کے لئے تیار

پڑھنے کے اگلے

چوہدری شجاعت سے فرخ خان کی ملاقات،پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔