
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ)کل اتوار کوپریڈ گراونڈ میں امر بالمعروف کے تحت عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرنے جارہی ہے، جس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہے، ایسے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون میں عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا، کشمیر چوک سے راول ڈیم چوک تک بھی کسی ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جلسے کے باعث گارڈن فلائی اوور تا چاند تارا چوک، لوک ورثہ پر ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا اسی طرح راول ڈیم چوک تا فیض آباد دونوں اطراف ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور سے ٹریفک روات ٹی کراس سے صدر روڈ ،جی ٹی روڈ اور موٹروے جائیگا، عوام پرانے ایئرپورٹ مری روڈ، سیکٹرجی،کشمیرچوک سے مری جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ ایئرپورٹ ،روات کیلئے نائنتھ ایونیو ،ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔
عوام الناس اور شرکاء جلسہ کی آسانی کیلئے ٹریفک پلان برائے پشاور موڑ پارکنگ جلسہ 26 مارچ بروز ہفتہ۔
ریڈ زون کیلئے 7th ایوینو اور مارگلہ استعمال کیا جا سکے گا۔#IslamabadPolice #TrafficUpdate pic.twitter.com/BPXInF3LZe
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 25, 2022