PK Press

عمران خان کو مشورہ دیا ہے قبل از وقت انتخابات کی طرف جانا چاہیے، شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفرور قاتلوں کو بھی دبئی سے ووٹ ڈالنے کے لیے لایا جا رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ناظم جوکھیو کے قتل میں نامزد ایم این اے جام عبد الکریم کو وطن واپسی پر گرفتار کریں گے، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالیں گے۔

 

 

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں سب کو جلسے کی اجازت ہے لیکن سب کان کھول کر سن لیں کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ہمیں غریب پرور بجٹ پیش کرنا چاہیے اور قبل از وقت انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن بے وقوف ہے، انہوں نے عمران خان کو انہوں نے مقبولیت کی معراج پر پہنچا دیا ہے، شہر کی فضا عمران خان کے حق میں بدل چکی ہے اور تحریک عدم اعتماد کے روز عمران خان ہی جیتے گا۔قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے ڈی جی ایف آئی اے سے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کی عظیم افواج کے خلاف بکواس کر رہے ہیں انہیں حراست میں لیا جائے۔

https://pkpress.net/2022/03/25/na/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی ٹی آئی جلسہ: عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری

پڑھنے کے اگلے

شہبازشریف کی عوام سے مہنگائی مکاو مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔