PK Press

سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا،کردار تبدیل ہوں گے،،پرویز الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے رہنما واسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ جلسوں سے تحریک عدم اعتماد پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

 

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی اور آدھی بانٹی جارہی ہے۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے، ہمارا دامن پاک صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی جبکہ جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

جائے نماز پر کھڑا ہوکر اداکاری چھوڑنے کی دعا مانگتا تھا، نعمان اعجاز

پڑھنے کے اگلے

حارث اورخواجہ کی گلے لگانے کی دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔