
پاکستان کرکٹ بورڈ آسٹریلوی کرکٹرز کی آنر بورڈ پر نام لکھنے کی ویڈیو شیئر کردی۔پی سی بی کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹ کمنز، عثمان خواجہ اور نیتھن لائن نے آنر بورڈ پر نام لکھے۔مہمان ٹیم کے عثمان خواجہ نے کہا کہ یہاں سیریز کا بہت مزہ آیا سب کے شکرگزار ہیں، ہم سب سیریز کھیلنے کے لیے بلاشبہ پھر آئیں گے۔
The GSL Honours Boards get an update! @patcummins30, Nathan Lyon and @Uz_Khawaja make their entries.
Cummins, Khawaja and Labuschagne term the Pakistan tour a truly memorable one!
#BoysReadyHain I #PAKvAUS pic.twitter.com/4ZHDEAidXs— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 26, 2022
اس موقع پر حارث روف نے عثمان خواجہ کو ڈریسنگ روم میں گلے لگا کر مبارکباد دی اور دونوں ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیریز کا بہت مزہ آیا اور سیریز میں فائٹ دیکھنے میں آئی، ہمیں یہاں کرکٹ کھیل کر اچھا لگا، یہاں کرکٹ اسی طرح ہونی چاہیے، کراڈ کا شور ہوتا ہے اور یہ تنگ بھی کرتا ہے لیکن لطف اندوز ہوئے۔انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ہوں، سیریز میں کامیابی کی خوشی ہے اور یہاں ریورس سوئنگ ملی، آسٹریلیا کے مقابلے میں کنڈیشنز بہت مختلف تھیں۔پیٹ کمنز کاکہنا تھا کہ وسیم اکرم کا بھی بورڈ پر نام لکھا ہے، میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔
اظہر علی خواب پوراہوگیا