PK Press

وزیراعظم نے بہت دیر کردی ہے، کامل علی آغا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق ) پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حکومتی وفد سے کل کی ملاقات میں کوئی فیصلہ ہونے نہیں جارہا، وزیراعظم نے بہت دیر کردی ہے۔
نجی ٹی وی چینل س گفتگو کرتے ہوئے کامل علی آغا نے کہا کہ حکومت سے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں، حکومت یا وزیراعظم نے ق لیگ کے ساتھ کتنی ملاقاتیں کی ہیں؟

 

سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک ملاقات کی اور اس میں بھی عدم اعتماد کی بات نہیں کی، چوہدری شجاعت ہمیشہ کہتے ہیں فیصلہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہیے، انھوں نے اتنا وقت لیا کہ لوگ اپنے فیصلے کرنے پر مجبور ہوئے۔
انہوںنے کہا کہ راجہ ریاض بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس 27 بندے ہوچکے ہیں، بہت بڑی تعداد ان کے اپنے گھر سے جاچکی ہے، اب جلسے شروع کردیے تاکہ ثابت کرسکیں کہ مقبولیت بڑھ گئی ہے۔
کامل آغا نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کا ازالہ یہ جلسے یا اجتماعات نہیں کرسکتے، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے، کل کی میٹنگ میں کوئی فیصلہ ہونے نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات ہوسکتی تھی تو وہ وزیراعظم کی ملاقات میں ہوسکتی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

باہترکے ہندو خاندان نے اسلام قبول کرلیا

پڑھنے کے اگلے

پی ٹی آئی جلسہ: عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔