PK Press

کیااحد رضا میر نے سجل علی کو طلاق دے دی؟

  احد رضا میر اور سجل علی میں طلاق ہوجانے کا دعویٰ

کیااحد رضا میر نے سجل علی کو طلاق دے دی؟
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی میں طلاق ہوجانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔یوٹیوب پر ایک لائیو سیشن کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور اداکار احد رضا کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہو چکی ہے۔صحافی آمنہ ایسانی اور حسن چوہدری نے شو کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے کہ اس جوڑی میں باقاعدہ قانونی طور پر طلاق ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس خبر کے پھیلتے ہی سجل علی اور احد رضا میر کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ایک سال سے اس جوڑی میں علیحدگی سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن تا حال سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی تسلی بخش تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے جبکہ اداکار احد نے سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

ثنا شاہنواز

دوسری جانب ڈرامہ پروڈیوسر اور ہمایوں سعید کی سالی ثنا شاہنواز نے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی احد رضا میر اور سجل علی کی طلاق کی خبروں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر سجل علی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا، یہ حمایت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی انہوں نے اپنے نام کے ساتھ لگا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا۔ثنا شاہنواز نے سجل کے لیے لکھا کہ اللہ آپ کو مستقبل میں خوشیوں اور مزید ترقی سے نوازے، آپ شاندار ہیں سجل۔ یاد رہے کہ اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا ہے، احد رضامیر اور سجل علی کے درمیان کچھ عرصے سے اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں، یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں۔

ابھی تک سجل علی اور احد رضامیر یا پھر ان کے گھر والوں کی طرف سے ان دونوں کی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم اب سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا ہے۔شادی کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر احد رضامیر کے نام کا اضافہ کرلیا تھا لیکن اب انسٹاگرام پر ان کے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹ چکا ہے اور صرف سجل علی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

https://pkpress.net/2022/02/12/hania-amir-2/

https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/03/339372/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چینی صدر کا یوم پا کستان پر پاکستانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغامات

پڑھنے کے اگلے

بدی کیخلاف عوام 27مارچ کو میرے ساتھ نکلے، وزیراعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔