PK Press

حکومت خصوصی بچوں کی بہبودکیلئے اقدامات کرے،فرخ خان

بطور وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے بہت کام کئے،تقریب سے خطاب
اسلام آباد( )پاکستان مسلم لیگ(ق)خواتین ونگ کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی فرخ خان نے کہا ہے کہ خصوصی بچے خصوصی توجہ کے طلب گار ہوتے ہیں،اہم قومی مواقعوں اور تہواروں پر ان کے ساتھ وقت گزارنے سے ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے اور سکون قلب بھی نصیب ہوتا ہے،پارٹی قائدچوہدری شجاعت حسین نے ہمیشہ خصوصی بچوں کیلئے اقدامات کو ترجیح دی اورنادار بچوں کا خیال رکھا،چوہدری پرویز الٰہی بھی جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوںنے اسپیشل بچوںکی فلاح وبہبود کیلئے بہت کام کئے ،پارٹی قائدین کے اس جذبے کے پیش نظر تمام لیگی رہنما اور کارکن بھی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر معاشرے کی بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کے زیر اہتمام راولپنڈی حسن اکیڈمی فاراسپیشل ایجوکیشن میں خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لیگی رہنمائوں نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے ،ان سے شفقت کا اظہار کیا اوربچوںمیں گھل مل گئے ۔اس موقع پر مسلم لیگ راولپنڈی کے صدر زبیر خان ، جنرل سیکرٹری فیاض تبسم ،سینئر نائب صدر شہبازگوشی، مسلم لیگ اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری چوہدری جہانگیر،خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آمنہ خانم ،فرحت رعائت،،کرن اعوان ،مہرین آدم،دونیا غوری سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شعبہ خواتین فرخ خان نے کہا کہ اسپیشل بچوں میںبھی اللہ نے خصوصی صلاحیتیں پیدا کی ہیں جنہیں نکھار کر بروئے کار لانا چاہیے،ایسے بچوں کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ خوشگوار زندگی بسر کر سکیں۔مسز فرخ خان نے مزید کہا کہ اسپیشل بچے معاشرے کی ذمہ داری ہیں،ایسے بچے اللہ تعالی کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔حکومت خصوصی بچوں کیلئے اقدامات کرے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر خان نے کہا کہ اب ملک بچانے کا وقت ہے ،تمام سیاسی قائدین سیاست سے ہٹ

کے ملک کا سوچیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔

 

ملکی ترقی وخوشحالی کےلئے کردارادا کرتے رہیں گے،فوزیہ ناز

https://pkpress.net/2022/03/22/pakistan-day/

https://www.humnews.pk/category/latest/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بدی کیخلاف عوام 27مارچ کو میرے ساتھ نکلے، وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

کسی کو شوق ہے تو آج حکومت سنبھال لے،آصف زرداری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔