PK Press

عدم اعتماد ناکام ہوگی، وزیراعظم کے پاس بہت کارڈز ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں 27مارچ جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اتحادی جماعتوں اور پی ٹی آئی ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی گئی۔

 

 

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ27 مارچ کو پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں،ان شااللہ 25 تاریخ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا،شیخ رشید نے کہا کہ 30 یا31 مارچ کو اسپیکر جس دن چاہیں ووٹنگ کرا سکتے ہیں،پوری امید ہے کہ عمران خان جیتے گا۔انہوں نے کہا کہ 27تاریخ کی رات کو فائنل ہو جائے گا عوام کس کے ساتھ ہیں،ستائیس تاریخ کا جلسہ ہی ہمارے لیے ریفرنڈم ہوگا، اپوزیشن اگر پراعتماد ہے توہم بھی پراعتماد ہیں، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لئے پرامید ہیں،وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے، اتحادیوں کو وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

وقار یونس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

پڑھنے کے اگلے

چینی صدر کا یوم پا کستان پر پاکستانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغامات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔