PK Press

سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، چودھری شجاعت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ق )کے صدرچودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔یوم پاکستان پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ انتہا پسندی اور غربت کے خطرات پر قابو پانا ہو گا جبکہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

 یوم پاکستان قومی و ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

https://pkpress.net/2022/03/23/pakistan-day-2/

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا کہ مسلح افواج اور دفاعی اداروں کی ملک کے لیے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جبکہ پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ جس جذبے سے قرارداد پاکستان منظور ہوئی اسی کو آج تازہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یوم پاکستان قوم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل دن ہے جبکہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں جا سکتا۔وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا کہ آج ہندو اکثریت کے ظلم اور غلامی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ کشمیری عرصہ دراز سے غیر انسانی لاک ڈاون میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

https://jang.com.pk/category/latest-news

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حبیب جالب نے حکومتی امداد کیوں ٹھکرائی تھی؟

پڑھنے کے اگلے

چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔