PK Press

حبیب جالب نے حکومتی امداد کیوں ٹھکرائی تھی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ اور سماجی و اقتصادی نظام کے خلاف آواز بلند کرنے والے عظیم شاعر حبیب جالب کی آج 94ویں برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائی جا رہی ہے ۔24مارچ1928کوپیدا ہونے والے انقلابی شاعر حبیب جالب 1939میں تقسیم ہند پر پاکستان آئے۔ جالب نے آمریت کیخلاف لکھا ، خواتین کیساتھ حدود آرڈنینس کیخلاف سڑکوں پر مظاہرے بھی کئے۔جالب کو کئی مرتبہ جیل میں سزا بھی کاٹنا پڑی۔ وہ اپنے مقامی انداز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتے تھے۔ وہ سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ اور سماجی و اقتصادی نظام کے خلاف بے باکانہ انداز میں آواز بلند کرتے تھے۔ ان کی نظمیں دستور اور مشیر آج بھی اتنی ہی مقبول ہیں جتنی ان کے دور میں تھیں۔حبیب جالب کی انقلابی شاعری کا اثر انکی اپنی زندگی پر بھی تھا۔ اپنی علالت پر اس وقت کی وزیراعظم بے نظیر بھٹو سے ایک روپیہ تک لینے سے انکار کر دیا۔اپنی ترقی پسند شاعری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے حبیب جالب کا باغیانہ سفر 1993میں اپنی تکمیل کو پہنچ گیا۔


حبیب جالب نے سرکاری امداد کیوں ٹھکرائی تھی

پاکستان مسلم لیگ(ق)کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب ‘سچ تو یہ ہے ‘میں انکشاف کیا ہے کہ ایک روز میں ایوان ِوزیراعظم گیا تو معلوم ہوا کہ وزیراعظم جونیجو کی ہدایت پر وزیر خزانہ مستحق دانشوروں ،شاعروں اور ادیبوں کی فہرستیں بنا رہے تھے تا کہ ان کی مالی امداد کی جاسکے ، میں ان دنوں وزیراطلاعات ونشریات تھا، وزیراعظم جونیجو نے مجھ سے کہا کہ آپ کے ذہن میں بھی اگر کوئی نام ہے تو بتا دیں ۔ میں نے حبیب جالب کا نام لیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ تو پھر حبیب جالب کا پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک آپ ہی ان کو جا کر د ے آئیں ۔ حبیب جالب عجیب درویش آدمی تھے ۔

 

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں پانچ لاکھ روپے کا چیک لے ان کے گھر پہنچا ، ملتان روڈ واقع ان کا ایک بہت چھوٹا سا گھر تھا، میں نے ان کو بتایا کہ اس طرح وزیراعظم نے شاعروں اور ادیبوں کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے ، میں آپ کے لئے پانچ لاکھ روپے کا سرکاری چیک لے کرآیا ہوں ۔ حبیب جالب نے اپنی بیوی کو بلایا اور پھر ان کی موجودگی میں مجھ سے کہا۔”چودھری صاحب!آٹا آپ کی مل سے آجاتا ہے ۔رکشہ ،ٹیکسی کا کرایہ آپ کے ملازم حاجی زمان سے لیتا ہوں ،سگریٹ پانی کا خرچہ آپ کے سیکرٹری سیٹھ اشرف دے دیتے ہیں ، میرا گزارا ٹھیک چل رہا ہے ،حکومت کا پانچ لاکھ یہ امدادی چیک میں نہیں لوں گا ۔ یہ حکومت کو واپس کردیں ۔ میں نے ان کو راضی کرنے کی بڑی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے ۔ چنانچہ میں نے وہ چیک حکومت کو واپس کردیا۔

بالی وڈ اداکارائیں فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

https://pkpress.net/2022/03/21/bollywood-actress-2/

https://urdu.geo.tv/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ملک بھر میں یوم پاکستان قومی و ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے

پڑھنے کے اگلے

سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، چودھری شجاعت

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔