
china president
یوم پاکستان کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نےپاکستانی صدر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔بدھ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ۔
دونوں ممالک صدی کی سب سے بڑی تبدیلیوں اور وبائی صورتحال میں مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ،باہمی احترام برقرار رکھا،سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی،چین-پاک اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دیا اور مشترکہ مفادات کی بھرپور حفاظت کی جو "فولادی دوستی "کی بھرپور عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین-پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر عارف علوی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹریٹجک روابط اور پالیسی کے ملاپ کو گہرائی تک لانے ،مختلف شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو وسعت دینے،نئے عہد میں مزید قریبی چین-پاک ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو تیز بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام اس سےمستفید ہوں