PK Press

بطور مسلم لیگی کارکن ملکی ترقی وخوشحالی کےلئے کردارادا کرتے رہیں گے،فوزیہ ناز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن قرارداد لاہور پیش کی گئی جو بعد میں قرارداد پاکستان کہلائی اور اس سے قیام پاکستان کی راہ ہموار ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستانیوں کےلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہمیں مادر وطن کی ترقی ، مضبوطی اور استحکام کےلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے اور اس پارٹی نے ملک کےلئے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں ،بطور مسلم لیگی کارکن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کریں گے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حشرات الارض سے متعلق حیرت انگیز معلومات

پڑھنے کے اگلے

قوموں کی تاریخ میں ایک قدم ایک سوچ ایک فیصد تقدیر بدل دیتا ہے ،آمنہ خانم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔