PK Press

او آئی سی اجلاس اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی )کی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں دو روزہ اجلاس آج 22مارچ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔پارلیمنٹ کی عمارت میں ہونے والے دو روزہ اجلاس کا موضوع اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے رکن اور مبصر ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلی سطح کے وفود اجلاس میں موجود ہوں گے اور 23 مارچ کی یوم پاکستان پریڈ میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے بھی شرکت کریں گے۔

 

اجلاس میں شرکت کے لیے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل، سعودی عرب، مصر اور چین کے وزرائے خارجہ سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ، نائب وزرائے خارجہ، نمائندگان خصوصی، عالمی اداروں کے سربراہان اور مندوبین پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اجلاس کی افتتاحی نشست سے کلیدی خطاب اور وزیر خارجہ شاہ محمود

 

قریشی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اوآئی سی کے اجلاس میں تجارتی اور اقتصادی روابط ایجنڈے کا اہم نکتہ ہیں۔ اجلاس میں عالمی صورتحال اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں، باہمی یکجہتی، علاقائی امن اور ترقی پر غور کیا

جائے گا۔

 

کانفرنس میں اہم عالمی و علاقائی امور پر غور و خوض سمیت فلسطین اوربھارت کے زیر انتظام کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی دیرینہ حمایت کا اعادہ کیا جائے گا۔ اسلاموفوبیا کے مسئلے اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بھی غور کیا جائے گا۔
کانفرنس میں بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کا وزارتی اجلاس بھی ہوگا۔

 

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز مہمانوں کی آمد کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، جہاں ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن فیصل، چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی محمد طاہر اشرفی اور وزارت خارجہ کے حکام نے ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی)کے صدر محمد سلیمان الجاسر، صومالیہ کے وزیر خارجہ عابدی سید موسی علی ،آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ النور محمدوف، مغربی افریقی ملک کوٹ ڈیو وا کی وزیر خارجہ کاندیا کمارا نی کامیسوکو، گیمبیا کے وزیرخارجہ ڈاکٹر میمدو تنگارا سمیت مختلف ممالک کے وفود بھی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ مالدیپ کے او آئی سی کے مستقبل مندوب محمد خلیل بھی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد تشریف لا چکے ہیں۔

 

 

 

 

ترکی سے وفد کے علاوہ بنگلہ دیش کے مستقل مندوب برائے او آئی سی محمد جاوید پٹواری بھی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ لیبیا کے مستقل مندوب فازی محمد منظر کبارا کی سربراہی میں وفد کے علاوہ سویڈن، چاڈ، ایس ای ایس آر آئی سی، آئی پی ایچ آر سی، آئی سی ڈی ٹی اور آئی آر سی آئی سی اے کے وفود بھی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں ہیں۔اجلاس میں وزرائے خارجہ، نائب وزرائے خارجہ، مستقل نمائندوں، 15 مبصر ممالک کے نمائندوں سمیت 675 سے زائد مبصرین شرکت کر رہے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر مشترکہ پریس

https://www.express.pk/

https://pkpress.net/کانفرنس اور اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

کچھ لوگ دوسروں کےووٹ پراپنی حکومت کا خواب دیکھ رہےہیں،حماد اظہر

پڑھنے کے اگلے

سربراہ براڈ شیٹ، نواز شریف پر الزامات سے دستبردار، معافی طلب

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔