
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) بارہ سال بعد بالآخر اظہر علی کا ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ کھیلنے کا خواب پورا ہوگیا۔میڈیا رپورٹس سینئر بیٹر اظہر علی گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں،انھوں نے جولائی 2010 میں لارڈز کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف ہی ڈیبیو کیا تھا،
A MOMENTOUS OCCASION FOR THE VETERAN AZHAR ALI 🥲
1⃣2⃣ years since his Test debut, he finally comes out to bat at his home ground Gaddafi Stadium 🏟️#PAKvAUS #WTC23 #AzharAli pic.twitter.com/ZTszw5xDt8
— CricWick (@CricWick) March 22, 2022
اس دوران 93 ٹیسٹ کھیلے مگر ان میں سے ایک بھی ہوم گرانڈ پر نہیں تھا،اب یہ موقع آسٹریلیا کیخلاف ہی ملا۔اس حوالے سے اظہر علی نے کہا کہ میں خود کو بہت جذباتی محسوس کررہا ہوں، ہم جب بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے گزرتے تو خواہش ہوتی تھی کہ ملک کے لیے یہاں بھی کھیلوں،ہم دنیا بھر میں کھیلتے ہیں لیکن پاکستان میں نہیں کھیل سکتے تھے،یہ خوشی کا موقع ہے کہ بالآخر فیملی اور دوستوں کے سامنے اپنے گرانڈ میں ٹیسٹ کھیل رہا ہوں۔
کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم نے کتنے ریکارڈز اپنے نام کیے؟