
مکہ المکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے دوسال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حرمین شریفین میں حاضری کے لئے کورونا وائرس کے باعث 2 سال سے لگائی گئی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔
عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کے لئے کورونا کی ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
After 2 years, all travel related restrictions on Umrah/ Ziyarah due to the Pandemic have been lifted!
– No Vaccination of COVID-19
– No PCR
– No QuarantineLabaik Allahumma Labaik
— Haramain Sharifain (@hsharifain) March 21, 2022
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے ایسے افراد کوجنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
مسجد الحرام میں حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل