PK Press

چین کا یو کر ین کے لئے مزید 1 کروڑ یوآن کی امداد کا اعلان

 چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرین کو امداد کی ایک کھیپ فراہم کی جا چکی ہے، چینی حکومت نے یوکرین کو مزید 1 کروڑ یوآن مالیت کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

 

 

چینی میڈ یا کے مطا بق پیر کے روزمنعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن سے سوال کیا گیا کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے یوکرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 5 ملین یوآن کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، کیا چین مزید امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟ اس کے جواب میں وانگ وین بن نے کہا کہ یہ چین کی طرف سے حالات میں آنے والی تبدیلی اور ضروریات کے مطابق یوکرین کے لیے نئی امداد ہے۔ چین یوکرین کی کشیدگی میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین ، مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ،بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ

پڑھنے کے اگلے

جیو پولیٹیکل گیمز کے خواہشمند وں کے علاوہ بہت سے ممالک امن پسند ہیں، چین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔