
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر 21کواجلاس نہیں ہوا تو 3 دن بعد ہوجائے گا کون سی قیامت آگئی۔فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کوئی پوچھ لیں مذہب کے نام پر کیا کیا؟ مولانا فضل الرحمان نے دین فروشی کے سوا کچھ نہیں کیا، اوآئی سی کی تاریخ 6 ماہ پہلے طے ہوئی تھی، عمران خان ڈٹ کرکھڑے ہیں، منحرف اراکین کے پاس موقع ہے واپس آجائیں، منحرف ارکان اپنے بچوں کومنہ دکھانے کے قابل نہیں، ارکان کے گھروں
سے ہمیں ٹیلیفون آئے ہیں۔
آرٹیکل 63-A کے تحت ریفرینس سپریم کورٹ کو یہ موقعہ دے رہا ہے کہ ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقعہ پرستی اور کرپشن کے ڈرامے ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں ، PTI سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا انھیں سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 21, 2022
انہوں نے کہا کہ اجلاس 22 کے بجائے 25 مارچ کوہورہا ہے توکیا قیامت آگئی؟ عمران خان کی حکومت مافیاز کیخلاف کھڑی ہے،شرم کی بات ہے ،کہتے ہیں اوآئی سی کاانعقاد کرکے دکھائیں، اس لڑائی میں فتح حق اورسچ کی ہو گی، یہ معاملہ اب منطقی انجام تک پہنچے گا، آرٹیکل 63اے آئین کابنیادی حصہ ہے، ن لیگ میڈیا سیل اداروں کے خلاف پی ٹی آئی کا نام استعمال کررہا ہے۔