PK Press

بالی وڈ کی مشہوراداکارائیں فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

بالی وڈ کی مشہوراداکارائیں فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ اداکاراوں کے حوالے سے ان کے مداح ہمیشہ سے یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ وہ ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں۔ اگرچہ فنکاروں کے معاوضوں کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا تاہم ایک بات تو واضح ہے کہ جس اداکار یا اداکارہ کو لوگ جتنا پسند کرتے ہیں ان کو فلموں میں زیادہ کاسٹ کیا جاتا ہے اور پھر ان کے معاوضے بھی دیگر فنکاروں کی نسبت بہتر ہوتے ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپکا پاڈوکون اندازا ایک فلم کا 15 سے 30 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ وہ اس وقت فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراں میں سے ایک ہیں۔


کنگنا رناوت بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراوں کی فہرست میں ہمیشہ سر فہرست رہی ہیں۔ اپنی ہٹ فلم تھیلاوی کے لیے اداکارہ نے

مبینہ طور پر 27 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا۔

پرینکا چوپڑا ایک عالمی سٹار بن چکی ہیں اوربالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں سے ایک ہیں۔ پرینکا اپنے اگلے بالی وڈ پروجیکٹ کے لیے 15 کروڑ سے 25 کروڑ روپے کے درمیان

معاوضہ لیتی ہیں۔

عالیہ بھٹ نے خود کو انڈسٹری میں ایک ورسٹائل اداکار کے طور پر منوایا ہے اور وہ فی فلم 23

کروڑ روپے لیتی ہیں۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی کامیابی نے ان کے سٹارڈم میں اضافہ کر دیا ہے۔

 

 

کترینہ کیف کا معاوضہ بھی مبینہ طور پر 15 سے 25 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔

حال ہی میں کرینہ کپور کے ایک فلم میں سیتا کا کردار ادا کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے معاضہ

مانگنے پر کافی بحث ہوئی تھی۔


انوشکا شرما بھی ان ٹاپ اداکاراں میں شامل ہیں جو مبینہ طور پر فی فلم 7 سے 10 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارائیں ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ضمیر کا سودا کرکے گورنمنٹ بچانی ہے تو لعنت ہے ایسی حکومت پر، وزیراعظم

پڑھنے کے اگلے

حکومت نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔