
میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک )رواں ماہ 4 مارچ کو اچانک انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر
شین وارن کی آخری رسومات کے جذباتی مناظر وائرل ہوگئے۔
عالمی میڈیامطابق گزشتہ روز شین وارن کی آخری رسومات میلبرن کے ایس ٹی کلڈا نامی فٹ بال کلب میں ادا کی گئیں جس کے جذباتی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں شین وارن کے بیٹے اور بیٹی والد کا تابوت چوم رہے ہیں جبکہ ان کی دوسری بیٹی میت کے پاس آنسو بہاتے نظر آئی۔شین وارن کے تین بچے، والدین اور دوست بشمول ریٹائرڈ ٹیسٹ کپتان مارک ٹیلر اور ایلن بارڈر اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان بھی ان کی آخری رسومات کے شرکا
The hearse of legendary Australian cricketer Shane Warne goes on a lap of the ground during a private memorial service at the St Kilda Football Club in Melbourne ⚰️#CricketTwitter pic.twitter.com/INGS8C5xoR
— Samaa Sports (@samaasport) March 20, 2022
میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ شین وارن کو کرکٹ کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔ ان کا انتقال 4 مارچ کو جنوبی تھائی لینڈ کے ساموئی جزیرے پر دوستوں کے ساتھ چھٹیاں منانے کے موقع پر ہوا تھا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 52 سالہ وارن کی موت مشتبہ طور پر
دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔
شین وارن انتقال کرگئے
https://pkpress.net/2022/03/04/australian-great-shane-warne-passes-away/