PK Press

ضمیر کا سودا کرکے گورنمنٹ بچانی ہے تو لعنت ہے ایسی حکومت پر، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے منحرف ایم این ایز سے متعلق کہا کہ وہ واپس آ جائیں، انہیں معاف کر دیں گے۔اتوار کو مالا کنڈ کی تحصیل درگئی میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظمنے کہا کہ میرے جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے ہیں، انہیں معاف کر دوں گا، واپس آ جائیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کا سربراہ باپ کی طرح ہوتا ہے، میں باپ کی طرح ہوں، باپ اپنے

 

 

بچوں کی غلطیاں معاف کر دیتا ہے۔ اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر یہ غلطی نہیں کرنا۔
عمران خان نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اگر آپ پارٹی چھوڑیں گے تو پیسے لے کر ہی چھوڑیں گے۔ سارا پاکستان یہی سمجھے گا کہ آپ نے خود کو بیچا ہے، اپنے ضمیر کو بیچا ہے۔ ضمیر فروش کا نام آپ کے ساتھ ہمیشہ کے لیے لگ جائے گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں میں شعور آ گیا ہے اور بچے بچے کو منحرف ایم این ایز کا نام پتا چلا گیا ہے۔.

 

 

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاس میں ایم این ایز کو بند کر دیا گیا، پیسے کی بوریاں آئیں اور سندھ پولیس نے وہاں پہرا دیا۔سندھ ہاس میں جمہوریت کا جنازہ نکالا گیا، ایسے میں قوم پر لازم ہے کہ وہ اس کے سامنے کھڑے ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو چوری کے پیسوں سے خریدا گیا ہے، ساری قوم کے سامنے ضمیر کا سودا ہو رہا ہے اور اسے جمہوریت کا نام دیا جا ریا ہے۔چوری کے پیسے سے ضمیر کے سودے کر رہے ہیں۔ ملک کے ساتھ وہ کرنے جا رہے ہیں جو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔

 

انہوں نے کہا کہ لوٹے اور ضمیر فروش میں فرق ہوتا ہے۔ لوٹا اس طرف چلا جاتا ہے جس طرف اقتدار ہوتا ہے۔ جبکہ ضمیر فروش اپنی جمہوریت، اپنے دین کا سودا کرتا ہے، کوئی دین اپنے ضمیر کو بیچنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ لوٹے نہی بلکہ ضمیر فروش ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ بھی دیکھ رہی ہے اور الیکشن کمیشن بھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تین غلاموں نے باہرکے لوگوں کے پاؤں پکڑکر سازش کی، تینوں غلام میری بات سن لو تم میچ بری طرح ہارنے والے ہو ، 1992 کا ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا  جانے سے قبل میں کہتا تھا کہ ورلڈ کپ ہم جیتیں گے، میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ میچ بھی ہم جیتیں گے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

فوج پربھونڈے الزامات ناقابل برداشت ،وزیراعظم نوٹس لیں ،چوہدری سالک

پڑھنے کے اگلے

بالی وڈ کی مشہوراداکارائیں فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔