PK Press

فوج پربھونڈے الزامات ناقابل برداشت ،وزیراعظم نوٹس لیں ،چوہدری سالک

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اوررکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے سوشل میڈیاپرپی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی ،شوزب کنول اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیاٹیم کی طرف سے مبینہ طور پرفوج اورآئی ایس آئی قیاد ت پرالزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم صاحب اس گندی ملک دشمن مہم کانوٹس لیں ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوہدری سالک حسین نے کہاکہ فوجی قیادت پربھونڈے الزامات ناقابل برداشت ہیں ۔وزیراعظم نوٹس لیں ورنہ ہم ملک دشمنوں سے نمٹناخوب جانتے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شین وارن کے بچوں کے والد کی میت کو چومنے کے جذباتی مناظر

پڑھنے کے اگلے

ضمیر کا سودا کرکے گورنمنٹ بچانی ہے تو لعنت ہے ایسی حکومت پر، وزیراعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔