PK Press

عوام کیلئے اچھی خبر، بجلی سستی کرنے کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی عوام کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے وزیراعظم عمران خان کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

 

فیصلے کے وفاقی حکومت بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ خیال رہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو مارچ سے جون تک بجلی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ حکومت بجلی صارفین کو 106 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ

https://pkpress.net/2022/03/01/honda-motorcycles/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات موجود ہیں، چین

پڑھنے کے اگلے

فواد چوہدری کا اتحادی جماعت کوکم ووٹ پڑنے کا طعنہ ،مونس الٰہی کا کرارا جواب

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔