
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کےکارکنوں نےسندھ ہاؤس کادروازہ لاتیں مارکرکھول دیا ،پی ٹی آئی کارکن سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوابول دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس کے باہر پہنچے ۔پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس ریڈ زون میں داخل ہوگئے اور باہر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سندھ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا گیا۔
یہ ہے تبدیلی کا حقیقی چہرہ
پی ٹی آئی کے غنڈوں کی اسلام آباد پولیس کی متعدد چوکیوں کو عبور کرتے ہوئے ریڈ زون میں واقع سندھ ہاؤس پر یلغار ۔۔
پارلیمان اور پی ٹی وی اور پارلیمنٹ لاجز کو تاراج کرنے والوں نے آج سندھ ہاؤس پر حملہ کیا pic.twitter.com/M7FLnL2e3N— PPP (@MediaCellPPP) March 18, 2022
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری سندھ ہاؤس کے باہر موجود ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کو واپس جانے کی ہدایت کی۔ اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی سے تلخ کلامی کی اور سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کردیا۔بعدازاں مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا اور منتشر ہوگئے اورسندھ ہاؤس کادروازہ لاتیں مارکرکھول دیا ،پی ٹی آئی کارکن سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوابول دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کارکنوں سے اپیل کردی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ہر گز تھپکی نہیں دی جارہی، کارکنوں سے اپیل ہے قانون کو ہاتھ میں مت لیں۔انہوں نے کہا کہ بطور وائس چیئرمین اپیل ہے، پی ٹی آئی کےکارکن سندھ ہاؤس کو فوری خالی کردیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی قیادت میں کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔