PK Press

کوئی مر گیا یا مروا دیا گیا توسب پچھتائیں گے،چوہدری شجاعت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر وسابق وزیراعظم چوہدری شجاعت نے ارکان قومی اسمبلی کی خریدو فروخت کا حکومتی الزام مسترد کردیا۔اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ آج کل ٹی وی اور اخباروں میں آ رہا ہے کہ نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ہیں، حتیٰ کہ وزیراعظم نے بھی سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکر کیا ہے۔

 

چوہدری شجاعت حسین کی ملکی مفاد میں جلسےمنسوخ کرنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ یہ عدم اعتماد کی پہلی تحریک ہے جس میں نہ کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ کوئی ووٹ بیچ رہا ہے، یہ محض پراپیگنڈا ہے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ حکومت تو ہمیشہ جلسے جلوس روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی ایشو پر جلسہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومتی اعلانات دیکھتے ہوئے ہی جلسوں پر اصرار کر رہی ہے۔سابق وزیراعظم نے اپیل کی کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے جلسے جلوسوں کا پروگرام ملتوی کر دیں،

 

 

ان جلسے جلوسوں میں اگرکوئی مر گیا یا مروا دیا گیا توسب پچھتائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ 10 لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہو گا، جب کوئی ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کر لے تواسے 10 لاکھ تو کیا 10 کروڑ کا مجمع بھی نہیں روک سکتا۔

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

محمد یوسف کی بیٹی کی شادی، سابق کپتان کا جذباتی پیغام

پڑھنے کے اگلے

پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوابول دیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔