PK Press

سندھ ہاوس میں چھپے ارکان اسمبلی سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چار لاپتہ ارکان راجہ ریاض،نور عالم ،نواب شیر وسیر اور باسط بخاری منظر عام پر آگئے جنہوں نے حکومت سے اپنے اختلافات کی تصدیق کردی اور تحریک عدم اعتماد پر ضمیر کے مطابق ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔راجہ ریاض نے کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہے کہ پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کرایا گیا، ہمارے ایم این ایز پر تشدد ہوا اور انہیں تھانے لے جایا گیا جس کے بعد ہم نے محسوس کیا کہ جو کچھ لاجز میں ہوا ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے اس لئے ہم نے حکومتی ہتھکنڈوں سے بچنے کےلئے سیاسی طور پر سندھ ہاوس میں ٹھہرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر اپوزیشن سے پیسے لینے کا الزام غلط ہے،نہ تو کئی پیسہ لیا ہے اور نہ ہی ایسا سوچ سکتے ہیں ۔

اپوزیشن اتحاد نے عمران نیازی کو ہلاک کر رکھ دیا،شہباز شریف

https://pkpress.net/2022/03/14/shehbaz-sharif-4/

انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی،کرپشن اور مشیروں کے طرز عمل کے خلاف عرصہ دراز سے آواز بلند کرتے رہے ہیں ،عمران خان سے اختلاف ہے اس لئے ضمیر ک مطابق فیصلہ کیا ہے ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے کے حوالے سے بھی اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔راجہ ریاض نے کہا کہ سندھ ہائوس میں موجود ایم این ایز کے حوالے سے پرویز الٰہی کی معلومات درست نہیں ، پی ٹی آئی کے چوبیس منحرف ارکان سندھ ہائوس میں موجود ہیں ،حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائے ، اتنے ارکان اجلاس میں کم ہوں گے ۔منحرف رکن نور عالم نے کہا کہ ہمیں کسی نے یرغمال بنایا نہ کسی دبائو کے تحت سندھ ہائوس میں آئے ہیں، سندھ ہائوس میں دوست موجود ہیں ،آنا جانا لگا رہتا ہے ۔

 

تحریک عدم اعتماد

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے ہمارے بیس کروڑ روپے لینے کی بات پر دکھ ہوا ،جو پیسے لے کر ووٹ دیتے ہیں اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنا ہمارا حق ہے ، تین سال سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہوں ،نواب شیروسیر نے کہا کہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے ،فواد چوہدری کے بیان پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ایسی زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے نہ ہی ہمیں فواد چوہدری سے کچھ پوچھنے کی ضرورت ہے ۔باسط بخاری نے کہا کہ وفاقی وزرا ہم پر بہتان لگا رہے ہیں ،آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا تھا اور کوئی وزارت نہیں مانگی ۔انہوں نے کہا کہ کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، تحریک عدم اعتماد کے روز سب کو پتہ چل جائے گا ۔

https://urdu.dunyanews.tv/index.php

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سنکیانگ غربت کے خاتمے کی جنگ جیت چکا ہے

پڑھنے کے اگلے

وفاقی وزیر مونس الٰہی لندن پہنچ گئے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔