
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین کی صدر و رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے کہا ہے کہ چو ہدری برادران نے ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کئے۔تفصیلات کے مطابق فرخ خان سے مسلم لیگ (ق)راولپنڈی کے صدر و پولیٹیکل کوآرڈینیٹرچوہدری پرویز الٰہی زبیر احمد خان، جنرل سیکرٹری و پولیٹیکل کوآرڈینیٹر چوہدری شجاعت حسین فیاض تبسم نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ خان نے کہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے۔ اس موقع پر زبیر خان اور فیاض تبسم نے کہا کہ مسز فرخ خان نے ہمیشہ ہماری رہنمائی کی ہر طرح سے سپورٹ کیا ہمیں آپ پر فخر ہے۔ملاقات میں شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آمنہ خانم بھی موجود تھیں۔