
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ڈی چوک میں سیاسی جماعتوں کے جلسے روکنے کے لیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی گئی ۔درخواست ایڈووکیٹ محمد آصف گجر نے دائر کی۔درخواست میں سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،سیکرٹری وزارت داخلہ،چیف کمشنر،ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔
عمران خان کے ساتھ وہ کروں گا جو نسلیں یاد رکھیں گی، بلاول بھٹو
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریقین کو ریڈزون اور ڈی چوک کی سڑکیں بلاک کرنے سے روکا جائے، اسی عدالت نے سیاسی جماعتوں کو پریڈ گراونڈ میں احتجاج اور جلسوں کی اجازت دے رکھی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد کروائیں۔