PK Press

پاکستان میں ڈالر مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈقائم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں ڈالر مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ، پہلی بار 180روپے کی سطح عبور کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے اضافے کے بعد 180 روپے 10 پیسے کا ہوگیا، پاکستان میں ایک سال کے دوران ڈالر 23 روپے مہنگا ہوچکا۔ایک سال کے دوران ڈالر کی قیمت 23روپے بڑھ چکی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزملاجلا رجحان رہا- مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس میں 168 پوائنٹس کی کمی آگئی جس کے بعد کاروبار کا اختتام 43 ہزار 807 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

 

روپے کی بے قدری ،بے لگام ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
http://pkpress.net/2022/03/08/dollar-rate/

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز کے مارکیٹ میں مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،202 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 110 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مارکیٹ کی بلند ترین 44,187 جبکہ کم ترین سطح 43,798 رہی۔اسٹاک ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاربار کے منفی ہندسوں پر اختتام کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب گذشتہ دو روز کے دوران سستے داموں میں خریدے گئے شیئرز کی اچھے پرافٹ میں فروخت ہے۔ادھرعالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا سونے کی فی تولہ قیمت 1200روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 30 ہزار 150 روپے 10 گرام سونے کی قیمت 1072 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ11 ہزار 583 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 17 ڈالر کے اضافے فی اونس 1942 ڈالر پر پہنچ گیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چو ہدری برادران نے ہمیشہ ملکی مفاد میں فیصلے کئے،فرخ خان

پڑھنے کے اگلے

چوہدری برادران کی شہباز شریف سے اہم ملاقات متوقع

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔