PK Press

شلپا شیٹھی کی والدہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں

 بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ فراڈ کیس میں بڑی مشکل میں پھنس گئیںجس کے بعد انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے 21 لاکھ کے فراڈ کیس میں شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان نے رواں ہفتے فراڈ کیس میں شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ شنندا شیٹھی کو طلب کیا تھا۔ فراڈ کیس ایک تاجر کی جانب سے اداکارہ اور ان کی والدہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ نے مجسٹریٹ میں طلبی کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

 

https://pkpress.net/2022/02/23/toolsidas-junior/

سیشن کورٹ کے جج اے زے خان نے مجسٹریٹ کے طلبی کے حکم کو روک دیا تھا لیکن اس میں اداکارہ اور ان کی والدہ کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔عدالت نے کہا کہ شلپا شیٹھی کے والد آنجہانی سریندر شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کمپنی کے شراکت دار ہیں تاہم ایسی کوئی دستاویز نہیں جس سے اس بات کا ثبوت ملے، اس میں کوئی شک نہیں کہ موجودہ نظرثانی میں کئی حقائق اور قانونی پہلو شامل ہیں جن کی میرٹ پر تفصیلی عدالتی تحقیقات کی ضرورت ہے۔شکایت کنندہ تاجر نے الزام اداکارہ اور ان کے خاندان پر الزام عائد کیا ہے کہ شلپا شیٹھی کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کر رہی ہیں۔

https://www.bbc.com/urdu

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

شہبازشریف کی مائنس پی ٹی آئی کےساتھ قومی حکومت بنانے کی تجویز

پڑھنے کے اگلے

بھارت،ہندو انتہا پسندوں کا پورے ملک میں حجاب پر پابندی کا مطالبہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔