
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں وزیراعلی کی تبدیلی کا معاملہ کافی دنوں سے زیر بحث ہے اور نئے وزیراعلی کے لیے ق لیگ کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کی مجبوری، پرویزالہی وزیراعلیٰ ضروری، (ق) لیگ کے مرکزی دفتر اور اطراف میں پینافلیکس لگ گئے#SamaaTV pic.twitter.com/GlBHknLsoW
— SAMAA TV (@SAMAATV) March 16, 2022
چوہدری پرویز الٰہی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ دو اتحادی پارٹیوں نے کہا وزیراعلی پنجاب کا معاملہ عدم اعتماد کے بعد دیکھتے ہیں لیکن چوہدری شجاعت نے کہا کہ نہیں، وزیراعلی پنجاب والا کام پہلے ہونا چاہیے۔وزارت اعلی کے سوال پر پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ بولیں تب بات ہے ناں، اس وقت تو پی ٹی آئی سکتے میں ہے، ہم نے کہا تھا وزارت اعلی پنجاب دیں، پھر آپ کے لیے بھی ووٹ کر لیں گے، اگر وزارت اعلی ملی تو ہم اتحادیوں کی کمیاں خامیاں بھی پوری کریں گے۔
مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں
اب اسلا م آباد میں پرویز الٰہی کے حق میں پینا فلیکس آویزاں کر دیے گئے ہیں جس پر تحریر ہے پنجاب کی مجبوری ہے، چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلی ضروری ہے۔