
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم اتحادی ہیں اور الگ جماعت ہیں،جماعتوں کے اندر مختلف آراء ہوتی ہیں لیکن فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔
پنجاب کی مجبوری، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ضروری
https://pkpress.net/2022/03/16/pmlq-banners/
اپنے ایک بیان میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار اور ان کی نیت بھی اچھی ہے،حکومت چھوڑی ہے نہ ہی اپوزیشن جوائن کی ہےانہوں نے کہا کہ حکومت کا حصہ ہیں ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے،عوامی مسائل کی نشاندہی آج نہیں کی پہلے دن سے کر رہے ہیں،اتحادیوں کے ساتھ مشاورت سے چلا جائے تو حکومت کا اپنا فائدہ ہے۔
پرویز خٹک صاحب سے رابطہ رہتا ہے اور
ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے.
اس بیان کی وضاحت پرویز خٹک صاحب @PervezKhattakPK خود کردیں۔ pic.twitter.com/w9XudFRcmm— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 16, 2022