PK Press

پاکستان میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے پیش نظر این سی اوسی نے تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا تاہم ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے ملک بھر سے ویکسی نیشن کے علاوہ کورونا سے متعلق تمام پابندیاں ہٹا دی گئیں ۔

+

وفاقی وزیر اسد عمر ملک بھر میں عائد تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے آنے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے، مارکیٹس، شادی ہالز سمیت دیگر تمام پابندیوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوروناوباختم نہیں ہوئی مگرہم خاتمے کے قریب ہیں، ویکسین لگوانے کی پابندی جاری رہے گی۔

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

وفاقی وزیر نے مزید کہا پاک فوج اور عدلیہ کا بھی شکریہ اداکرتاہوں، عدلیہ نے ہمارے اقدامات میں آنیوالی رکاوٹوں کودورکرنے میں بہت تعاون کیا، علما نے ہمارے پیغام کو سب تک پہنچایا ان کابھی شکریہ ۔اسد عمر نے بتایا کہ فضائی سفر کے حوالے سے ویکسینیشن کی شرط برقراررہے گی ، 70فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

https://www.urdunews.com/

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عمران خان نے بہت دیر کردی،پرویز الہی نے وزیراعظم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پڑھنے کے اگلے

مونس الٰہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،نیب

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔