
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب بیورو (نیب)نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الہی کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
پرویز الہی نے وزیراعظم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
https://pkpress.net/2022/03/15/ch-pervez-elahi-3/
پرویز خٹک صاحب سے رابطہ رہتا ہے اور
ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے.
اس بیان کی وضاحت پرویز خٹک صاحب @PervezKhattakPK خود کردیں۔ pic.twitter.com/w9XudFRcmm— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 16, 2022
ترجمان نیب کے مطابق وفاقی وزیر مونس الہی کے خلاف اس وقت نیب میں کوئی انکوائری زیر التوا نہیں اور گزشتہ روز بھی نیب نے وضاحت جاری کی تھی۔نیب نے بعض میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وفاقی وزیر مونس الٰہی کے خلاف اس وقت نیب میں کوئی انکوائری زیر التوا نہیں۔اس لئے مذکورہ وفاقی وزیر کو گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس ضمن میں نیب کے بارے میں تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔