PK Press

پارلیمنٹ حملہ کیس،صدر مملکت عارف علوی سمیت تمام پی ٹی آئی رہنما بری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، صدر مملکت عارف علوی، شاہ محمود، اسد عمر، شفقت محمود، پرویز خٹک سمیت دیگر نامزد ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر تعلیم شفقت محمود اور پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی اور فیصلہ محفوظ کر لیا

 

جو بعد ازاں سنا دیا گیا ۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مذکورہ کیس سے پہلے ہی بری کئے جا چکے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چوہدری شجاعت حسین کی ملکی مفاد میں جلسےمنسوخ کرنے کی اپیل

پڑھنے کے اگلے

اسلام میں حجاب پہننا لازمی نہیں ،بھارتی ہائیکورٹ نے مسلم طالبات کی اپیلیں خارج کردیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔