PK Press

جو جیتا یوکرین اس کا، ایلون مسک نے پیوٹن کو چیلنج کردیا

Elon Musk challenges Russia's President Putin for a fight

 

دنیا کے امیر ترین شخص نے یوکرین جنگ کے خاتمے کا انوکھا حل پیش کر دیا۔

 

 دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے روسی صدر پیوٹن کو فائٹ کا چیلنج کردیا ہے

 

 

ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ یوکرین میں امن سے زیادہ کچھ قیمتی نہیں، جو جیتا یوکرین اس کا۔انہوں نے روسی صدر کو فائٹ کا چیلنج دیا اور کہا کہ داو پر یوکرین ہو گا۔ایلون مسک نے پورے پیغام کو روسی زبان میں بھی ٹوئٹ کیا اور کریملن کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ کو ٹیگ بھی کیا۔یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر بیحد وائرل ہوئی اور لوگوں نے الگ الگ تبصرے کیے،

 

ایک صارف نے روسی صدر اور ایلون مسک کا موازنے کرتے ہوئے ایک خاکہ پیش کیا، اور لکھا کہ یہ چیلنج صرف 10 سیکنڈ کا ہوگا، صارف نے پیوٹن اور ایلون مسک کی عمر اور قد کی پیمائش بھی کی، کہا کہ ایلون مسک قد میں بھی روسی صدر سے بڑے ہیں اور 19 سال چھوٹے ہونے کی وجہ سے جان میں بھی زیادہ ہیں۔اس ٹوئٹ پر ایلون مسک نے بھی کمنٹ کیا اور صارف سے متفق ہونے کا اظہار کیا۔

https://www.aa.com.tr/en/russia-ukraine-war/elon-musk-challenges-russias-president-putin-for-a-fight/2534769

https://pkpress.net/2022/03/08/russia-ukrine-war-2/

واضح رہے ایلون مسک یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ پر ٹوئٹر اور اپنی کمپنیوں کے ذریعے کافی متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی

پڑھنے کے اگلے

جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھائے، شاہد خاقان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔