PK Press

عمران خان نے بہت دیر کردی،پرویز الہی نے وزیراعظم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما او اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بہت دیر کردی،شگاف پڑگیا ہے،حکومت کے تمام اتحاديوں کا جھکاؤ سو فيصد اپوزیشن کی طرف ہے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزيراعظم اب ايک ايک ووٹ والوں سے ملنے کے ليے جارہے ہیں۔ يہ کام پہلے کر ليتے تو نوبت يہاں تک نہ آتی۔

وزارت اعلیٰ
پرویز الٰہی نے کہا کہ سیاست میں کچھ دو اور کچھ لو ہوتا ہے اگروزارت اعلیٰ مل جائے توپی ٹی آئی کی کو تاہیاں دورکردیںگے، انہوں نے کہا کہ حکومت میں سمجھداری کا 100فيصد فقدان نظر آرہا ہے، ايک ہی شخص گھبرايا ہوا پھر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزيشن سے جوبات ہوگی اس کے ضامن آصف زرداری ہيں، ايم کيوايم کے آصف زرداری کے ساتھ کچھ مسائل ہيں۔ فيصلے کے قريب پہنچ چکے ہیں مگر ايم کيوايم کی وجہ سے معاملہ رکا ہوا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کی ملکی مفاد میں جلسےمنسوخ کرنے کی اپیل

https://pkpress.net/2022/03/15/ch-shujat-hussain-10/

چوہدری پرویز الٰہی نے اشارہ ضرور کيا مگر ق ليگ کا اصولی فيصلہ آنا ابھی باقی ہے کہا اپوزیشن نے وزيراعلیٰ کی آفر کی ہے حکومت نے کوئی آفر نہیں کی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد جنرل اسمبلی سے منظور

پڑھنے کے اگلے

پاکستان میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔