PK Press

اپوزیشن اتحاد نے عمران نیازی کو ہلاک کر رکھ دیا،شہباز شریف

اپوزیشن اتحاد نے عمران نیازی کو ہلاک کر رکھ دیا،شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے اپوزیشن رہنماوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ،عشائیے سے قبل اپوزیشن رہنماوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال خصوصاًوزیراعظم کے خلا ف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اپوزیشن رہنماوں نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق رابطوں اور حکومتی اتحادیوں سے بات چیت پر اطمینان کا اظہارکیا۔

 

 

اپوزیشن رہنماوں نے شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف جو فیصلہ کریں گے ہمیں قابل قبول ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق شہبازشریف نے کہاکہ اپوزیشن اتحاد نے عمران نیازی کو ہلاک کر رکھ دیا ،ان کے خلاف عدم اعتماد کامیا ب ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ،ملک کو بحرانوں میں جھونک دیا مگر

اب عمران کا وقت پورا ہوگیا اب ان کے گھرجانے کا وقت آگیا ہے، معاشی مشکلات کا شکارقوم کے لئے سکھ کا سانس لینے کاوقت آنے والاہے۔

 

 

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اگلے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہوں گے ،ترجمان

پڑھنے کے اگلے

مولانا فضل الرحمان کا 23 مارچ کو اسلام آبادلانگ مارچ کا اعلان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔