
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی شہزادی نورہ بنت فیصل السعود انتقال کر گئیں،ایوان شاہی کے مطابق شہزادی کی نمازجنازہ بروز پیر نمازعصرکے بعدجامع مسجد ریاض میں پڑھائی جائے گی۔سعودی میڈیاکے مطابق سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کرگئیں ہیں۔
ترجمان سعودی ایوان شاہی کے مطابق شہزادی کی نمازجنازہ بروز پیر نمازعصرکے بعدجامع مسجد ریاض میں پڑھائی جائے گی۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی نورہ گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی تھی، اس کے ساتھ وہ سعودی الازیا کی ایگزیکٹو چیئرپرسن بھی تھیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نورہ نے اپریل 2018 میں مملکت کی تاریخ میں پہلی بارفیشن ویک کا انعقاد کیا تھا، سعودی فیشن ویک کا اہتمام محکمہ تفریحات کی شراکت سے کیا گیا تھا۔سعودی شہزادی نورہ کو عربی کے ساتھ ساتھ انگریزی ، فرانسیسی اور جاپانی زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا۔